اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماہ اپریل 2024 میں نمٹائے گئے کیسز کی تفصیلات جاری کر دیں۔ رپورٹ کے مطابق ماہ اپریل میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کل 809 کیسز کا فیصلہ کیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق ماہ اپریل میں سب زیادہ 217 کیسز نمٹا کر سرفہرست رہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے گزشتہ ماہ 106 کیس نمٹائے۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس بابر ستار نے ماہ اپریل میں 101 جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 97 کیسز کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جسٹس ارباب محمد طاہر نے 91، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 78 کیسز نمٹائے جبکہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان 68 اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز 51 کیسز نمٹا پائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی