i پاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 5 سے 9 اگست تک صرف 3 ججز دستیاب ہونگے ، ججز ڈیوٹی روسٹر جاریتازترین

August 03, 2024

چیف جسٹس کی ہدایت پر ایڈیشنل رجسٹرار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا ۔ ججز ڈیوٹی روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے 5 اگست سے 9 اگست تک صرف 3 ججز دستیاب ہونگے ، آئندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کے لیے 3 سنگل اور 1 ڈویژن بینچ تشکیل دیا گیا ۔ چیف جسٹس عامر فاروق ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیسوں کی سماعت کے لیے دستیاب ہونگے، جسٹس ارباب محمد طاہر بھی آئندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کے لیے دستیاب ہوںگیجبکہ دیگر پانچ ججز آئندہ ہفتے تعطیلات کے باعث دستیاب نہیں ہونگے ۔ آئندہ ہفتے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر کا ڈویژن بنچ دستیاب ہوگا ، آئندہ ہفتے ضرورت کے پیش نظر خصوصی ڈویژن بینچ اور لارجر بینچ بھی دستیاب ہو گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 10 جولائی سے 10 ستمبر تک ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی