i پاکستان

اسلا م آباد ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج سے معائنے کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاریتازترین

October 22, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج سے معائنے کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو کل کیلئے نوٹس جاری کر دیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نیدرخواست پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری عدالت کے سامنے پیش ہوئے،سٹیٹ کونسل نے کہاکہ ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کا ایک دن میں تین دفعہ چیک اپ کرتاہے،15اکتوبر کو پمز کا میڈیکل بورڈ کیا اس نے بھی چیک کیا، عدالت نے استفسار کیا اگر ڈاکٹر فیصل طبی معائنہ کرلیں تو اس میں آخر حرج کیا ہے؟جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ بدھ کے روز کیلئے نوٹس کررہا ہوں ۔بدھ کو درخواست پر فیصلہ کروں گا،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو آج (بدھ )کیلئے نوٹس جاری کر دیا اور مزید سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی