پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ نے 17 نشستیں حاصل کرنے والی جماعت کو دو تہائی اکثریت حاصل کرنے والی جماعت پر مسلط کر دیا ہے۔پاکستانی عوام فارم 47 والی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے،اب ملک میں فائنل احتجاجی تحریک کا اعلان ہو نے والا ہے وہ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہی تھی،انہوں نے کہا کہ طاقتور حلقوں نے مسلم لیگ نون کو 25 کروڑ عوام پر مسلط کر دیا ہے،ہمارے پاس دو تہائی اکثریت تھی،انتخابی نتائج کو تبدیل کیا گیا،انہوں نے کہا اسٹیبلشمنٹ کو یہ بات سمجھ ا جانی چاہیے کہ لوگ اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر چوروں ڈاکوں اور لٹیروں کو مسلط کر دیا گیا ہے،انہوں نے کر کے افواج پاکستان ہر لحاظ سے پاکستان تحریک انصاف کے لیے مقدم ہے،عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج ہمیں ہر لحاظ سے عزیز ہے،مگر اسے سیاست سے دستبردار ہو کر سرحدوں کا دفاع کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ اصف علی زرداری نواز شریف شہباز شریف اور مریم نواز بوٹ پالش کرنے والی ایک کمپنی ہے،انہوں نے کہا کہ اقتدار حاصل کرنے کے لیے انہوں نے ساز باز کی،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہم نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کیے،انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کرنے ہیں تو تحریک انصاف کا چھینا گیا مینڈیٹ واپس کیا جائے،انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت مذکرات کی بات کرتی ہے دوسری طرف پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون والے تحریک انصاف کے کارکنوں ایم این ایز ایم پی ایز اور سینیٹر کو اغوا کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان جماعتوں کا وطیرہ ہے کہ ایک طرف ظلم کرو دوسری طرف مذاکرات کرو۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی