پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پلاسٹک موت ہے ، اشیائے خودونوش ہرگز مضرِ صحت پلاسٹک بیگز میں نہ ڈالے جائیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ تحفظ ماحول کے سکوارڈز کا پلاسٹک بیگز کی تیاری اوراستعمال کے خلاف رات گئے تک آپریشن کیاگیا ، 56 فوڈ پوائنٹس کی انسپیکشن کی گئی، 10 کے خلاف کارروائی کر کے 8 فوڈ ہاسز اور شاپس سیل کردی گئیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ 75 مایکرون سے کم حجم کے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر فوڈ ہاسز اورکھانے پینے کی دکانیں سیل کردی گئیں ، 15 کلو مضرِ صحت پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔مریم اورنگزیب نیکہا کہ غیر معیاری پولیتھین بیگز میں کھانا کینسر اور دیگرجان لیوا بیماریوں کا سبب بنتاہے، پلاسٹک موت ہے، شہری خود بھی دکانداروں سے کھانا پلاسٹک بیگز میں نہ خریدیں۔سینرصوبای وزیر نے کہا کہ عوام پلاسٹک بیگ لینے سے انکار کریں کیونکہ اپ پلاسٹک بیگ نہیں بیماری خرید رہے ہیں ، مینوفیکچررز بھی اس کو مت بنایں ورنہ کارروایاں ہوتی رہیں گی ، پلاسٹک بیگ کے استعمال کو ای پی اے کی ہیلپ لائن 1373 پر رپورٹ کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی