i پاکستان

اشیائے خوردونوش لے کر 100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم کیلئے روانہتازترین

January 27, 2025

اشیائے خورونوش لے کر 100 گاڑیوں کا قافلہ ضلع کرم کے لیے روانہ ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان کے مطابق ٹل سے کرم کیلئے 60 گاڑیوں پرمشتمل قافلہ روانہ کیا گیا جس کے بعد مزید 40 گاڑیوں کا قافلہ ٹل سے روانہ ہوگیا ہے،ڈپٹی کمشنر کے مطابق قافلے میں آٹا،گھی،چینی،ادویات اور روزمرہ کی اشیا شامل ہیں جب کہ قافلے کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل کرم سامان لے جانے والے قافلوں پر 2 مرتبہ حملے ہوچکے ہیں جس کے بعد حکومت نے کرم میں شرپسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی