i پاکستان

اشٹام ڈیوٹی کی شرح میں 100 فیصد کمی کر کے عوام کو 25 ارب کا ریلیف دیا،پرویز الہیتازترین

October 12, 2022

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے کہا ہے کہ اشٹام ڈیوٹی کی شرح میں 100 فیصد کمی کر کے صوبے کے عوام کو 25ارب روپے کا ریلیف دیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے پنجاب بھر میں اشٹام ڈیوٹی کی شرح ایک فیصد مقرر کی ہے، اشٹام ڈیوٹی کی شرح کم ہونے سے شہری جائیداد کی رجسٹری اور انتقالات میں اضافہ ہوگا، شہریوں کو ریلیف اورحکومت کو زیادہ ریونیو ملے گا، اس ا قدم سے تعمیراتی صنعت فروغ پائے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ چودھری پرویزالہی نے کہا کہ ہماری حکومت نے یہ فیصلہ صوبے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے، ہمارے اقدام کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی