i پاکستان

اسحاق ڈار مذید 600ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائیں گے ، ماہر معاشیات کا دعویتازترین

October 25, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ماہر معاشیات مزمل اسلم نے دعوی کیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار 600ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کیلئے تیار ہیں،وزارت خزانہ کے سابق ترجمان مزمل اسلم نے متوقع نئے منی بجٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ تجربہ کار اسحاق ڈار 600ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کیلئے تیار ہیں،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسحاق ڈار پانچواں منی بجٹ جلد پیش کریں گے، عوام کو چاہیے کہ وہ سیٹ بیلٹ باندھ لیں۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی