i پاکستان

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاریتازترین

August 21, 2024

سندھ ہائی کورٹ نے سینیٹراسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ سندھ ہائی کورٹ میں اسحاق ڈار  کو نائب وزیر اعظم مقرر کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ سندھ ہائیکورٹ نے 6 ہفتوں میں فریقین سے تحریری جواب طلب کرلیا۔ یاد رہے کہ 17 مئی کو سینیٹر اسحق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کر دی گئی تھی۔ اس سے قبل 16 مئی کو لاہور ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی