i پاکستان

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس 85 ہزار 440 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پرتازترین

October 08, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے مسلسل دوسرے روز زبردست تیزی کا رجحان رہا۔ منگل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 529 پوائنٹس اضافے کے بعد 85 ہزار 440 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر موجود ہے۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریبا 10 بج کر 23 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 529 پوائنٹس یا 0.62 فیصد بڑھ کر 85 ہزار 440 پر جا پہنچا، جو گزشتہ روہ 84 ہزار 910 پر بند ہوا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1478 پوائنٹس بڑھ کر 85 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی