پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان برقرار ہے اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 554 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق منگل کی صبح تقریبا 10 بج کر 21 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 554 پوائنٹس یا 0.7 فیصد بڑھ کر 79 ہزار 378 پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انڈیکس 379 پوائنٹس یا 0.48 فیصد اضافے کے بعد 78 ہزار 824 پر بند ہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی