i پاکستان

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 542 پوائنٹس کا اضافہتازترین

September 18, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے، بدھ کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 542 پوائنٹس اضافے کے بعد 80 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ہے۔ بدھ کو پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریبا 10 بج کر 32 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 542 پوائنٹس یا 0.68 فیصد اضافے کے بعد 80 ہزار 33 پر پہنچ گیا، جو آخری کاروباری روز 79 ہزار 491 پر بند ہوا تھا۔ اس سے قبل مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں 200 بیسس پوائنٹس کم کرنے اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) سے 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کی منظوری کی راہ ہموار ہونے کے بعد 13 ستمبر کو صبح 100 انڈیکس 894 پوائنٹس یا 1.13 فیصد اضافے کے بعد 79 ہزار 912 پر پہنچ گیا تھا، تاہم یہ اس تیزی میں کمی آئی تھی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 315 پوائنٹس اضافے کے بعد 79 ہزار 333 پر بند ہوا تھا۔ اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالرز کا قرض منظور ہونے کی راہ ہموار ہونے اور مرکزی بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی میں نرمی کے نتیجے میں سرمایہ کار کافی پرجوش ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی