i پاکستان

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہتازترین

April 22, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، پیر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریبا 10 بج کر 29 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 505 پوائنٹس یا 0.71 فیصد بڑھ کر 71 ہزار 414 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز 70 ہزار 909 پر بند ہوا تھا۔ واضح رہے کہ 16 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 71 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی