پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار ، منگل کو ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 427 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔منگل کو پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریبا 10 بج کر 40 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 427 پوائنٹس یا 0.59 فیصد بڑھ کر 73 ہزار 191 پر جا پہنچا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای-100 انڈیکس 862 پوائنٹس کے اضافے سے 72 ہزار 764 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، مجموعی طور پر 364 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 257 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 107 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔ پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی کے اسسٹنٹ نائب صدر عدنان شیخ کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں تیزی سعودی وفد کی آمد اور آئی ایم ایف کی جانب سے مشن کے دورے کے بیان پر ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی