i پاکستان

اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاتازترین

January 05, 2026

ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کھلتے ہی ہنڈررڈ انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی، اسٹاک مارکیٹ پہلی بار 180000 کے بعد 181000 پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبور کرگئی۔کاروبار کے آغاز پر ہنڈررڈ انڈیکس میں 2386 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، ہنڈررڈ انڈیکس 1لاکھ 81 ہزار 421 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 34 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی