i پاکستان

ارسلان اکبر بازیابی کیس، ڈی پی او سیالکوٹ سے(کل) جواب طلبتازترین

July 31, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان اکبر کی بازیابی کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) سیالکوٹ سے(کل)2 اگست کو جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان اکبر کی بازیابی کے لیے مغوی کے والد محمد اکبر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر خدیجہ صدیقی عدالت میں پیش ہوئیں۔ درخواست گزار نے مقف اختیار کیا کہ 29 جولائی کی رات درجن بھر پولیس اہلکاروں نے مغوی کے گھر پر ریڈ کیا، پولیس نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان اکبر کو حراست میں لے لیا، پولیس اہلکاروں نے مغوی کا فون اور لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لے لیا۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت مغوی کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے۔ بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے 2 اگست کو ڈی پی او سیالکوٹ سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی