ارشد شریف قتل سے متعلق کیس میں نواز شریف و دیگر کے خلاف مقدمے کی درخواست پر سماعت ملتوی ہوگئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ارشد شریف قتل سے متعلق کیس میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف و دیگر ن لیگی رہنماں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے 22 اے کی درخواست پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 29 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔ اس موقع پر کیس کے حوالے سے درخواست گزار شاکر علی عدالت میں پیش ہوئے، تاہم کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ارشد محمود جسرا کے تبادلے باعث ملتوی کردی گئی۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ارشد محمود کے تبادلے کے بعد نئے جج کی تعیناتی تاحال نہیں ہوسکی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی