i پاکستان

اراکین اسمبلی کی پارلیمنٹ سے گرفتاری پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے ' مسرت جمشید چیمہتازترین

September 10, 2024

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے اراکین اسمبلی کی پارلیمنٹ سے گرفتاری کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام نہاد چمپئن ٹولے کی وجہ سے پاکستان کا آئین اپنی توقیر کھو چکا ہے۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ حکمران ٹولہ بغض عمران اور بغض پی ٹی آئی میں اپنے ہاتھوں سے جمہوریت کا گلہ گھونٹ رہا ہے ۔ہم دیکھتے ہیں عوامی حمایت سے عاری چند کھوٹے سکوں کے بل پر یہ نظام کب تک چلتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جبر کی سیاہ رات اب جلد چھٹنے والی ہے ،قوم پر امن جدوجہد کے ذریعے ہر طرح کے جبر اور فسطائیت کاسامنا کرنے کیلئے تیار ہے ، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے وطن کے مظلوموں کی مدد فرمائے اور ان شا اللہ بہت جلد حق اور سچ کی فتح ہو گی ۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ قوم سے اپیل ہے پاکستان کی سلامتی اور عمران خان کی زندگی کی دعا کریں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی