i پاکستان

اپوزیشن اتحاد کیساتھ ملکر جعلی سرکار کو زمین بوس کرینگے ، بیرسٹر سیفتازترین

May 06, 2024

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے جعلی فارم 47 پر مہر تصدیق لگا دی۔ ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا کے عہدے پر عوام کا مسترد شدہ شخص بٹھا دیا گیا، جعلی فارم 47 سرکار مسترد افراد کو نواز رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چوروں سے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس لینا اب فرض بن چکا، اپوزیشن اتحاد کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی جعلی سرکار کو زمین بوس کرے گی۔ چچا اور بھتیجی کی جعلی سلطنت کے لیے گہرا گڑھا تیار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی