i پاکستان

اوکاڑہ،گھریلو ملازمہ کو ایک سال تک زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کرنیوالا ملزم گرفتارتازترین

May 06, 2024

اوکاڑہ میں گھریلو ملازمہ کو ایک سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کے مقدمہ کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان نے تصدیق کی کہ گھرپر کام کرنے والی لڑکی کو قتل کرنے کا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم لڑکی کو ایک سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور پھر قتل کردیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ حاملہ ہونے پر ملزم نے لڑکی کو اسقاط حمل کی دوائی کھلائی۔ پولیس کے مطابق لڑکی17اپریل کو اسپتال میں دم توڑ گئی تو ملزم روپوش ہوگیا تھا۔ پولیس نے کا دعوی ہے کہ ملزم نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی