سی ٹی ڈی نے اوکاڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کا کارندہ گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے کارندے سے نفرت انگیز مواد برآمد ہوا ہے، ملزم شہریوں کو تنظیم میں شامل ہونے کی دعوت دے رہا تھا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی