اوکاڑہ میں سانپ کے کاٹنے کی وجہ سے 3 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانپ کے کاٹنے سے بچے کی ہلاکت کا واقعہ اوکاڑہ کے نواحی گاوں میں پیش آیا جہاں 3 سالہ احتشام کو کھیلتے ہوئے سانپ نے ڈس لیا جس کے نتیجے میں اس کی حالت غیر ہو گئی۔ بچے کو فوری قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن ہسپتال میں سانپ کے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی