i پاکستان

اوکاڑہ، واپڈا اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق، ڈی پی او نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیلتازترین

September 24, 2025

پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے قصبہ سومیاں بھولو میں واپڈا اہلکاروں کے مبینہ تشدد کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں واپڈا کے 5 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزمان ظفر اقبال سے بجلی کا بل لینے آئے اور میٹر اتارنا شروع کر دیا، مقتولہ انور بی بی نے واپڈا اہلکاروں کو روکا تو انہوں نے خاتون پر تشدد شروع کر دیا، ملزمان کے تشدد سے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی