i پاکستان

او جی ڈی سی ایل نے تیل وگیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان کر دیاتازترین

July 01, 2024

او جی ڈی سی ایل نے کہا ہے کہ تیل وگیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،اضافی پیداوار سے ملکی امپورٹ بل میں تقریبا 6 کروڑڈالرکی خاطر خواہ کمی ہوگی۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل)کے ترجمان نے تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کرک میں واقع کنواں نمبر4 سیگیس، خام تیل ذخائرمیں اضافہ کردیاہے،کنواں نمبر4 سے اضافی 330 بیرل یومیہ تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کا مزید کہنا تھا کہ کنواں نمبر4 سیاضافی 77 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل کی جا رہی ہے،گیس کی اضافی پیداوارکو سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا، اضافی پیداوار سیملکی امپورٹ بل میں تقریبا 6 کروڑڈالرکی خاطر خواہ کمی ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی