اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظار حسین پنجوتھا کی بازیابی سے متعلق سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا جبکہ کیس کی آئندہ سماعت 21 اکتوبر کو ہو گی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتظار حسین پنجوتھا حساس ادارے کی تحویل میں نہیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔عدالت نے کہا ہے کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن اس کیس میں پولیس کے فوکل پرسن مقرر کیے گئے ہیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن فوکل پرسن فیصل چودھری ایڈووکیٹ کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔عدالت نے انتظار حسین پنجوتھا کی فوٹیجز وکیل درخواست گزار کیساتھ شئیر کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ انتظار پنجوتھا کی لوکیشن ٹریس کرنے کے لیے آئی بی کو خط لکھا گیا ہے، آئندہ سماعت سے قبل آئی بی سے رپورٹ لیکر عدالت میں پیش کی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی