i پاکستان

انتشار انگیز گفتگو کا کیس،سیشن کورٹ لاہور نے فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور کرلیتازترین

May 16, 2024

سیشن کورٹ لاہور نے انتشار انگیز گفتگو کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفار نے دو صفحات پر مشتمل عبوری ضمانت کا تحریری حکم جاری کر دیا، عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض سابق وفاقی وزیر کی ضمانت منظور کی۔عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ لاہور میں ٹریفک کسی اور وجہ سے جام ہو سکتا ہے، لاہور میں اکثر ٹریفک جام رہتا ہے، فواد چودھری پر ٹریفک جام کرنے کا الزام درست نہیں ہے۔عدالت نے فیصلے میں مزید کہا کہ اس مقدمے میں عدالت شریک ملزم شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کنفرم کر چکی ہے۔یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے فواد چودھری کے خلاف سٹرک بلاک کر کے پریس کانفرنس کرنے اور انتشار انگیز گفتگو کرنے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی