i پاکستان

انسداد سموگ کیس،لاہور ہائیکورٹ کا لاہور اور شیخورہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کی تبدیلی کا حکمتازترین

April 19, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر لاہور اور شیخوپورہ کے ڈپٹی ڈائریکٹرز ماحولیات کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے تدارک سموگ کیلئے شہری ہارون فاروق و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر ڈی جی ماحولیات کو حکم دیا کہ لاہور اور شیخوپورہ کے ڈپٹی ڈائریکٹرز فوری تبدیل کریں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ سی بی ڈی سو ایکڑ رقبے پر کیا کرنے جارہی ہے؟ جس پر سی پی بی ڈی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سی بی ڈی پنجاب حکومت کا پراجیکٹ کرنے جارہی ہے۔ ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے عدالت کی توجہ ہاوسنگ سوسائٹیز کی جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ ہاوسنگ سوسائٹیز زرعی رقبے کو ختم کررہی ہیں، اس سے فوڈ سکیورٹی کے مسائل پیدا ہوں گے۔ وکیل سی بی ڈی نے عدالت کو بتایا کہ لاہور کے گردونواح میں غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیز کی بھرمار ہے، دو ایکڑ زمین خرید کر بجلی کا کھمبا لگا دیا جاتا ہے اور ہاسنگ سوسائٹی بن جاتی ہے۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ شاید ہاوسنگ سوسائٹیز سے متعلق کوئی پالیسی نہیں ہے، اس پر حکومت کو سنجیدگی کے ساتھ سے غور کرنا ہو گا۔ بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے تدارک سموگ سے متعلق شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت آئندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی