i پاکستان

انسداد دہشت گردی عدالت، رہنما تحریک انصاف چودھری پرویز الہی کی عبوری ضمانت خارجتازترین

May 11, 2023

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہی کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے چودھری پرویز الہی کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں پر پیٹرول بم پھینکنے کے معاملہ پر قائم دہشت گردی کے مقدمے میں درخواست عدم پیروی پر خارج کی ہے ۔ چودھری پرویز الہی کے وکیل نے جمعرات کو حاضری سے استثنی کی درخواست جمع کرائی تھی تاہم عدالت نے ان کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کردی ، جج اعجاز احمد بٹر نے کہا کہ عبوری ضمانت کے لئے درخواست گزار کا عدالت میں پیش ہونا لازم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی