i پاکستان

انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیےتازترین

April 17, 2024

انسداد دہشت گردی نے رہنما تحریک انصاف خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور جلا گھیرا کیس میں سابق وزیرخزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے۔ اس سے قبل خدیجہ شاہ نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی، خدیجہ شاہ نے آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی، ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے مقدمہ کی مزید سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ خدیجہ شاہ کے پیش نہ ہونے پرعدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، کیس میں ڈاکٹریاسمین راشد، عمرسرفرازچیمہ سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں، تھانہ گلبرگ پولیس نے چالان عدالت پیش کررکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی