i پاکستان

انسداد دہشت گردی عدالت ،علیمہ اور عظمی خان کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست پر سماعت ملتویتازترین

October 19, 2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت ایڈمنسٹریٹو جج راجہ جواد عباس نے علیمہ خان اور عظمی خان درخواست ضمانتوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے وکیل نیاز اللہ نیازی اور عثمان گل سردار مصروف و دیگر عدالت پیش ہوئے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے دونوں ججز کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت ایڈمنسٹریٹو جج نے کی۔دوران سماعت ایڈمنسٹریٹو جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیئے کہ میں اس عدالت کا ڈیوٹی جج نہیں اس لیے درخواست ضمانت پر فیصلہ نہیں کر سکتا۔بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے عظمی خان اور علیمہ خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی