i پاکستان

انسانیت پر یقین رکھنے والا ہر شخص دکھی ہے، اسرائیلی مظالم جیسی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، راجا پرویز اشرفتازترین

August 02, 2024

سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ انسانیت پر یقین رکھنے والا ہر شخص دکھی ہے، اسرائیلی مظالم جیسی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، اسرائیل اور اس کے حواری بہت طاقت ور ہیں، اسرائیل کے حواری انسانی حقوق کی باتیں کرتے نہیں تھکتے ہیں، آج ساری انسانیت کو اسرائیل کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے معاملات کو بہت الجھادیا ہے، ہم نے مل کر جس طرح مسائل کا سامنا کرناتھا ہم ویسا نہیں کررہے، آج انسانیت پر یقین رکھنے والا ہر شخص دکھی ہے، اسرائیلی مظالم جیسی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اسمعیل ہنیہ کا قتل نہیں بلکہ عالمی اخلاقیات کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں، کہاں گئی اقوام متحدہ؟ کہاں ہے عالمی عدالت؟ کہاں گئے انسانی حقوق؟ کوئی ہم سے ڈرتا کیوں نہیں ہے؟ تو ہم خود چھوٹی چھوٹی باتوں پر تقسیم ہیں، ہماری بات کون سنیگا؟ ہم نے خود کو وہاں پھنسادیا کہ ہمیں خود نہیں پتا کہ ہم کہاں ہیں؟ راجا پرویز اشرف نے کہا کہ آئیں ہم اپنے گھر کو ٹھیک کریں، میں وزیراعظم کو کہتا ہوں آئیں کوئی ڈائیلاگ شروع کریں۔ بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس پیرکی صبح ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی