ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش اور فائز وال کی تنصیب کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔انٹرنیٹ کی بندش اور فائز وال کی تنصیب کے خلاف درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی، جس میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ملک میں بغیر کسی نوٹس اور وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں، انٹرنیٹ کی بندش سے کاروبار حتی کہ ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہے ہیں، انٹرنیٹ بند کرنا بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ وفاقی حکومت کا انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملک میں انٹرنیٹ کو مکمل اور فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی