i پاکستان

انٹرنیٹ بندش کی خبروں کی حقیقت کیا ہے؟ ترجمان پی ٹی اے نے بتا دیاتازترین

January 15, 2026

ترجمان پی ٹی اے نے کہا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر فعال ہیں، سب میرین کیبل کی معمول کی مرمت جاری ہے،سروس متاثر نہیں ہوگی، بلا تعطل انٹرنیٹ کیلئے نیٹ ورکس کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔ترجمان پی ٹی اے نے جاری بیان میں کہا کہ انٹرنیٹ بندش سے متعلق خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔ قبل ازیں یہ خبر آئی تھی کہ ملک میں صارفین کیلئے انٹرنیٹ سروسز میں تعطل کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی