تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 9 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔ واضح رہے کہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں گزشتہ ہفتے کے دوران انٹربینک کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ ہفتے کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھا دیکھا گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوکر 280 روپے 37 پیسے کا ہوگیا جبکہ انٹر بینک میں اس ہفتے ڈالر کی قدر 278 روپے 51 پیسے پر مستحکم رہی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی