i پاکستان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہوگیاتازترین

August 15, 2024

تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی ۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے پر آگئی۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، پاکستان ایکسچینج میں 78500 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی، ہنڈریڈ انڈیکس 755 پوائنٹس بڑھ کر 78632 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی