i پاکستان

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحانتازترین

September 19, 2024

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان رہا۔کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالرکی قدر میں 13 پیسے کمی ریکارڈ کی جارہی ہے،انٹربینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 90 پیسے پرآگیا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، جہاں اسٹاک مارکیٹ میں 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی ہے۔کاروباری ہفتے کیتیسریروز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 705 پوائنٹس بڑھ کر 81166 پوائنٹس پر جا پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 80 ہزار 461 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی