i پاکستان

انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوکر 281 روپے 25 پیسے کا ہوگیاتازترین

July 18, 2023

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ۔ منگل کو کاروبار کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر ایک روپے74 پیسے مہنگا ہو کر 281 روپیکا ہوا اور بعد ازاں ایک روپیہ 99 پیسے اضافے سے 281 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 279 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 287 روپے کا ہوگیا،گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھا 2 روپے اضافے کے بعد 286 روپے تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی