الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کو انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر (آج) جمعرات کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن کیس پر سماعت کرے گا، کمیشن کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام(ف)نے تاحال انٹراپارٹی الیکشن مکمل نہیں کیے اورنہ ہی الیکشن کمیشن میں سرٹیفکیٹ جمع کروائے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے جمیعت علمائے اسلام(ف) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کو (آج) جمعرات کو صبح 10 بجے طلب کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی