i پاکستان

انٹرا پارٹی الیکشن کیس،الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت مل گئی،سماعت 22 اکتوبر تک ملتویتازترین

October 02, 2024

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مزید مہلت دے دی۔ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔بیرسٹر گوہر نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن ریکارڈ ایف آئی اے سے حاصل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے، کورٹ نے ایف آئی اے سے ہمارا ریکارڈ مانگ لیا ہے، ہم نے ایف آئی اے کو کہا ہے کہ ہمیں ریکارڈ دیں ہم کاپی کر کے انہیں واپس کر دیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے ایف آئی اے کو کہا کہ آپ کی گاڑی میں ہمارا ریکارڈ پڑا ہے اسے واپس دے دیں، 10 دن تک ہمیں ایف آئی اے سے ریکارڈ مل جائے گا، دستاویزات جمع کرانے کیلئے مزید مہلت دی جائے۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مزید مہلت دیتے ہوئے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی