i پاکستان

انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی اپیرل فیبرکس آٹم ایڈیشن ،پاکستانی ٹیکسٹائل صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیںتازترین

September 02, 2024

پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی اپیرل فیبرکس آٹم ایڈیشن میں صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں ، پاکستانی نمائش کنندگان نے ٹیکسٹائل کی وسیع رینج کی نمائش کی ، اس میں کاٹن ، پولیسٹر، اسپینڈیکس مرکب، خصوصی فائبر، لینن، موڈل اور دیگر شامل تھیں ۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستانی فیبرکس برآمد کنندہ کوہ نور ملز لمیٹڈ نے انٹرٹیکسٹائل شنگھائی اپیرل فیبرکس آٹم ایڈیشن میں اپنی فیبرکس کی مختلف اقسام کی نمائش کی۔ یہ نمائش میں اس کی مسلسل پانچویں شرکت تھی ، جو عالمی مارکیٹ کے لئے اس کے جاری عزم کا مظاہرہ کرتی ہے۔ پاکستانی نمائش کنندگان ٹیکسٹائل کی وسیع رینج میں مہارت رکھتے ہیں جن میں کاٹن ، پولیسٹر، اسپینڈیکس مرکب، خصوصی فائبر، لینن، موڈل اور دیگر شامل ہیں۔ میلے میں کمپنی نے اپنے جدید کاٹن اور کاٹن اسپینڈیکس کو اجاگر کیا، جو بہتر کارکردگی کے لئے پولیسٹر کے ساتھ ملایا جاتا ہے اور ماحول دوست بنانے کے لئے ری سائیکل شدہ کاٹن ہے۔ ان مصنوعات نے دنیا بھر میں خریداروں کی توجہ حاصل کی ہے ، چین کمپنی کے فیبرکس کے لئے ایک اہم مارکیٹ ہے۔گوادر پرو کے مطابق بین الاقوامی نمائش کنندگان کی ایک بڑی تعداد کے درمیان، پاکستانی کمپنی ان بہت سے پاکستانی شرکا میں سے ایک کے طور پر سامنے آئی جنہوں نے انٹرٹیکسٹائل شنگھائی کو اپنی پیش کشوں کی نمائش کے لئے اپنا پسندیدہ پلیٹ فارم بنایا ہے۔ اب یہ نمائش اپنے 30 ویں سال میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی نمائش بن چکی ہے، جس میں 26 ممالک اور خطوں سے تقریبا 4000 شرکا نے اس ایڈیشن کے لئے 240000 مربع میٹر کے مقام پر شرکت کی ہے۔

گوادر پرو کے مطابق کوہ نور ملز کے اسسٹنٹ منیجر مارکیٹنگ نے کہا کہ ہمیں انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی میں اپنے ساتھی پاکستانی نمائش کنندگان کے ساتھ مل کر بہترین پاکستانی ٹیکسٹائل کی نمائش پر فخر ہے۔ یہ میلہ ہمارے لئے دنیا بھر کے خریداروں سے رابطہ قائم کرنے اور اپنے جدید ترین کپڑوں کو متعارف کرانے کا ایک بہترین موقع ہے۔ کمپنی کے اسپرنگ ایڈیشن کے تجربے سے فروخت 1 ملینڈالر تک پہنچ گئی ، اس نے آٹم ایڈیشن کے لئے اعلی توقعات قائم کیں۔ دریں اثنا، کمپنی میلے کے ذریعہ پیش کردہ ترقی اور نیٹ ورکنگ کے مواقع کے امکانات کے بارے میں پرامید رہی۔گوادر پرو کے مطابق دو سالہ نمائش کے ایک اور تجربہ کار وسیم اس بار ہاتھ سے بنے اون کے قالینوں اور خوبصورت ڈیزائن کردہ گدوں کا ایک شاندار مجموعہ لے کر پہنچے جو پاکستان کے مالا مال ٹیکسٹائل ورثے کے جوہر کو اجاگر کرتے ہیں۔ اپنی مصنوعات کو ملنے والے زبردست ردعمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وسیم نے کہا کہ میں اس بار فروخت کے اعداد و شمار سے بہت خوش ہوں۔ گوادر پرو کے مطابق جیسے جیسے انٹرٹیکسٹائل شنگھائی اپیرل فیبرکس نمائش اختتام کو پہنچی، وسیم نے نہ صرف پاکستانی دستکاری کو عالمی سامعین کے سامنے پیش کیا بلکہ نئے روابط اور شراکت داریاں بھی قائم کیں جو ان کے کاروبار کو نئی بلندیوں پر لے جانے میں مدد دیں گی۔ وسیم کے لیے روایتی پاکستانی ٹیکسٹائل دستکاری کے تحفظ اور فروغ کا سفر ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی ان کی جاری کوششوں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی