i پاکستان

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 11 روپے کی کمی،275 روپے کا ہو گیاتازترین

July 04, 2023

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )سے معاہدے کے زیراثراوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ منگل کو کرنسی ڈیلرزکے مطابق انٹربینک مارکیٹ کھلتے ہی ڈالر کی قدرمیں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ڈالرکی قدرمیں کاروبارکے آغاز پر 15 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ ڈالر11 روپے کی کمی سے 275 روپے پر آ گیا ۔ گزشتہ روزاوپن مارکیٹ میں ڈالر 5روپے سستا ہوا، 5 روپے گرکر ڈالر کی قیمت فروخت 285، قیمت خرید 280 روپے پر آگئی۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ700پوائنٹس کی تیزی کے بعد مندی کا شکار ہے،100 انڈیکس 138 پوائنٹس گرکر43760 پوائنٹس پرآگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی