i پاکستان

ٹانک، سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن، 4دہشتگرد جہنم واصلتازترین

April 29, 2024

سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 4دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 4دہشتگرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں پتہ لگایا، ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو سراہا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی