ریلوے انتظامیہ نے اندرون سندھ کے مسافروں کیلیے خوشخبری سنادی، موہن جودڑو ایکسپریس کو پرانے روٹ پر بحال کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ موہن جودڑو پسنجر ٹرین اپنے سابقہ روٹ پر بحال کردی گئی ہے۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق موہن جو دڑو پسنجر ٹرین کا کچھ عرصہ پہلے کراچی تک روٹ بڑھا دیا گیا تھا۔ مذکورہ ٹرین آج(29نومبر) سے براستہ دادو اور لاڑکانہ کوٹری سے روہڑی کے درمیان چلائی جائے گی۔ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام موہن جودڑو ایکسپریس کے نئے شیڈول اور دیگر تفصیلات کیلئے ریلوے کی ویب سائٹ یا قریبی اسٹیشن سے رجوع کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی