امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ہمارے میزائل پروگرام پر متعلقہ کمپنیوں پر امریکی پابندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے میزائل پروگرام کا امریکا یا مغربی ملکوں سے کوئی تعلق نہیں۔ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا میزائل پروگرام بھارت کیلئے ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی