امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے اعلی حکام اور امریکی ناظم الامور سمیت سفارتی عملے نے جہاز کا استقبال کیا۔دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ ہے، تاہم اس دورے کے اختتام پر امریکی بحریہ اور پاک بحریہ کے مابین مشترکہ مشق کا انعقاد کیا جائے گا۔امریکی بحری جہاز کے دورے سے خطے میں قیام امن کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی