i پاکستان

امریکا نے ایک بار پھر سائفر بارے الزامات بے بنیاد قرار دے دئیےتازترین

July 20, 2023

امریکا نے کہا ہے کہ ہم کسی ملک کی اندرونی سیاست میں مداخلت نہیں کرتے، سائفر کے حوالے سے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ ترجمان امریکی دفتر خارجہ میتھیو ملر نے ایک بار پھر سے سائفر سے متعلق الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جانتے نہیں کہ کتنی بار اس سوال کا جواب دے چکے ہیں۔ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہر بار ایک ہی جواب دیا جاتا ہے کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں ، پھر سے کہتے ہیں کہ امریکا کسی بھی ملک کی اندرونی سیاست میں دخل نہیں دیتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی