چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ امریکا اور یورپ کو گوانتاناموبے میں قیدی نظر کیوں نہیں آتے، امریکا کو عافیہ صدیقی کی قید نظر نہیں آتی، انسانی حقوق نظر نہیں آتے۔ نومنتخب امریکی صدر کے نامزد مشیر برائے اسپیشل مشن رچرڈ گرینل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ فوجی عدالتیں بانی پی ٹی آئی کے دور سے چلی آرہی ہیں اور پاکستان آزاد اور خود مختار ملک ہے اگر کوئی سمجھتا ہے پاکستان کو بلیک میل کرے گا تو ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عدالتیں آزاد اور خود مختار ہیں، سول عدالتوں سے زیادہ فوجی عدالتیں آزاد فیصلے کرتی ہیں، وزارت خارجہ موثر طریقے سے امریکی بیان کو عالمی فورم پر ایڈریس کرے۔علامہ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے معاملہ حل ہو جائے گا، اگلے ہفتے کل جماعتی کانفرنس کرینگے اس میں مولانا فضل الرحمان کو مدعو کریں گے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی