i پاکستان

امریکہ کا سلامتی کونسل میں غزہ سے متعلق قرارد کو ویٹو کرنا سیاہ لمحہ ہے،عاصم افتخارتازترین

September 19, 2025

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں غزہ سے متعلق قرارداد امریکہ کے ویٹو کی وجہ سے منظور نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے سیاہ لمحہ قرار دیا اور دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔ان خیالات کا اظہار پاکستانی مندوب نے سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے۔، انہوں نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ غزہ میں روزانہ درجنوں شہریوں کو شہید کیا جا رہا ہے اور خوراک نہ ہونے کے باعث بچے بھوک سے مررہے ہیں، انہوں نے سلامتی کونسل میں ارکان کو بتایا کہ اسرائیل نے غزہ پر حملوں میں ہسپتالوں کو بھی نہ چھوڑا۔پاکستانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، انہوں نے سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران زور دیا کہ غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی ہونی چاہئے، ساتھ ہی واضح کیا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔یاد رہے کہ غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے لئے پاکستان سمیت سلامتی کونسل کے 10 غیر مستقل ارکان نے قرار داد پیش کی جسے مستقل رکن امریکا نے ویٹو کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی