i پاکستان

امریکہ کا پاکستان میں احتجاج اور گرفتاریوں پر اظہار تشویشتازترین

May 16, 2023

امریکہ نے پاکستان میں احتجاج اور گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت کو ترجیح نہیں دیتے، یقین رکھتے ہیں کہ احتجاج اور اظہار رائے بغیر تشدد کے ہونا چاہیے۔ واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نائب ترجمان اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ احتجاج اور اظہار رائے ایسا ہونا چاہیے جس سے سرکاری ملازمین یا املاک کو نقصان نہ پہنچے جبکہ گرفتاریاں بھی قانون کے مطابق ہونی چاہئیں۔ نائب ترجمان اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان پاک امریکا تعلقات کیلئے اہم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی