امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کی جگہ کے قریب لگے کیمرے نان آپریشنل نکلے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب لگے سیف سٹی کیمرے بند ہونے کے باعث تاحال واضع فوٹیجز نہیں مل سکیں۔ امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کی تفتیش کے لیے سی آئی اے اور انویسٹیگیشن کی 4 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاوید بٹ کو قتل کرنے والوں نے 30 بور پستول استعمال کیا۔ دائیں جانب سے پیٹ میں لگنے والی گولیاں موت کی وجہ بنیں۔ شوٹرز کا روٹ ٹریک کرنے کی کوشش جاری ہے ۔ شوٹرز نے اقبال ٹاون کے علاقے سے جاوید بٹ کا تعاقب شروع کیا۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان واردات کے بعد کہاں رکے اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی